راولپنڈی (ممتا زنیوز)وفاقی دارلحکومت کے سینئر قانون دان علی اعجاز بٹرنے وفاقی پولیس پر الزام لگایا ہے کہ اس نے انہیں شہباز گل سے وکالت نامے پر دستخط کرانے کے لئے ملنے نہیں دیا ۔ہفتہ کو بٹر نے میڈیا کو بتایا کہ لگتاہے کہ اسلام آباد میں وکالت کرنا بھی جرم بن گیا ہے میں اپنے ساتھی وکلاء کے ہمراہ ڈاکٹر شہباز گل سے وکالت نامہ پردستخط کروانے پمز گیا تو اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود وفاقی پولیس دھمکیوں اور بدمعاشی پر اتر آئی اور مجھے وکالت نامہ پردستخط کرانے کے لئے شہباز گل سے ملنے نہیں دیا گیا۔
مجھے شہباز گل سے وکالت نامہ پر دستخط کرانے کےلئے ملنے نہیں دیا جارہا، علی اعجاز بٹرکا الزام








