بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آپ کے فیصلے کبھی بھی عقلی اور منطقی بنیاد پر نہیں ہوتے،مزمل اسلم مفتاح اسماعیل پربرس پڑے

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کےترجمان اورسینئرماہرمعاشیات مزمل اسلم نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان کے ردعمل میں کہاکہ آخر آپ بین الاقوامی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں، آپ کے بیان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کے فیصلے کبھی بھی عقلی اور منطقی بنیاد پر نہیں ہوتے، صرف گھبراہٹ پر،اس لیے ملک کو بدترین مہنگائی، معاشی لاک ڈاؤن اور بے روزگاری کا سامنا ہے،مفتاح اسماعیل نے کہاتھاکہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے، حکومت نے لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی ہٹانے کے لیے ایک SRO جاری کیا ہے۔ بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے سامان کو تخمینہ شدہ قیمت کے 100% تک کے جرمانے کے سرچارج کے ساتھ آہستہ آہستہ رہا کیا جائے گا۔