بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خان صاحب بتائیں آپ کے دور میں مجھے آدھی رات کو کس کے حکم پر گرفتار کیا گیا؟عرفان صدیقی

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اورسینیٹر عرفان صدیقی نے سابق وزیراعظم عمران خان کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ محترم خان صاحب! کیا بتا سکیں گے کہ آپ کے دور میں مجھے آدھی رات کو کس کے حکم پر گرفتار کیا گیا؟ کس نے میری بیوی اور بیٹی کو زخمی کیا؟

ہفتہ کواپنے ٹوئٹ میں عرفان صدیقی نے کپتان سے سوال کرتے ہوئے پوچھاکہ کس نے ہتھکڑی لگائ؟ کیسے چودہ روز کا ریمانڈ دے کر قصوری چکی میں ڈالاگیا؟آپ کے علاوہ کسی اور نے کیا ہے تو کیا اس کا محاسبہ ہوا؟ کیا کوئی تحقیق ہوئی؟