بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک فوج کے جوان میں سندھ میں سیلاب متاثرین کی مدد کو پہنچ گئے

راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاک فوج کے جوان سندھ میں سیلاب متاثرین کی مدد کو پہنچ گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے دستے سیلاب متاثرین کےلئے امدادی سامان لے کر متاثرہ علاقوں میں پہنچے۔پاک فوج کی ریسکیوٹیموں نے ضلع دادو ،ٹھٹھہ،بدین ، جامشورو میں ڈی واٹرنگ آپریشن شروع کردیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ سیلاب کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ریزروریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ کردی گئیں۔