اسلام آباد(نیوزڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان سے امریکا کی ہاورڈ یونیورسٹی سے آئے طلبا کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں عمران خان نے طلبہ کی جانب سے رجیم چینج، پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال ،شہبازگل کی گرفتاری ،پی ٹی آئی کی آئندہ حکمت عملی کے حوالے سمیت دیگر سوالات کے جوابات دیے ۔طلبہ نے سابق وزیراعظم کی جانب سے بھرپور استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
عمران خان سے ہاورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد کی ملاقات








