بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چوہدری شجاعت نے حکومت کے سامنے پیٹرول سستا کرنے کی شرط رکھ دی

پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر کا نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت نے حکومت کے سامنے پیٹرول سستا کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کی شرط رکھی ہے۔
طارق بشیر نے پشاور میں مرکزی جنرل کونسل انتخابات سے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت کے حکم پر مرکزی جنرل کونسل کے انتخابات کے لیے آئے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ (ق) نے کہا کہ چوہدری شجاعت برسوں سے سیاست میں ہیں، ان پر کھبی کرپشن کا کیس نہیں بنا، انہوں نے حکومت کے سامنے عوام کو ریلیف دینے اور پیٹرول سستا کرنے کی شرط رکھی ہے۔
طارق بشیر نے کہا کہ آج ملک پاک فوج اور خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کی وجہ سے قائم ہے۔