اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ریڈیو پاکستان لاہورمیں قائم کلاسیکل میوزک ریسرچ سیل میں محفوظ آوازخزانہ کی خاموش فضا نصف دہائی کےبعد اس وقت ایک مرتبہ پھرگونج اٹھی جب ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سہیل علی خان نے اپنے دورہ ریڈیو پاکستان لاہور کے دوران اس سیل کودوبارہ فعال کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ موسیقی کے عظیم خزانے کی حفاظت انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔سہیل علی خان نےمزید کہا کہ ریڈیو پاکستان میں موجود موسیقی کے آلات،نایاب تصویروں اورگیتوں کی حفاظت کیلئےجدید ٹیکنالوجی کو بروئےکار لایاجائےگا۔ڈائریکٹرجنرل نے مزید کہاکہ ریڈیو پاکستان نے پاکستانی موسیقی کوبام عروج تک پہنچایا اوران گنت عظیم موسیقارکارپیدا کیے اوراس سلسلے میں یہ ادارہ ہمیشہ اپناکرداراداکرتارہےگا۔اس موقع پرکلاسیکل میوزک ریسرچ سیل میں محفوظ نایاب پیانو جو1947میں اس وقت کےگورنر نے عطیہ کیاتھاکوریڈیو پاکستان کے پروڈیوسراورشام جوراسی گھرانے سے تعلق رکھنے والےثروت علی خاں نے بجانے کامظاہرہ بھی کیا۔










