بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز گل کی پمزہسپتال میں متنازعہ ویڈیوپر سوشل میں نئی بحث چھڑ گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی پمز اسپتال کے کمرے کی تازہ ترین ویڈیو نے پر سوشل پرنئی بحث چھیڑدی ۔ ن لیگ کے حامی اسے اصلی جبکہ مخالفین اسے پروپیگنڈہ قرار دے رہے ہیں ۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کی بات صرف جھوٹ ہے وہ کیمرہ دیکھتے ہی اداکاری شروع کردیتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ شہبازگل پر کسی قسم پر تشدد نہیں کیا وہ ہٹے کٹے پولیس کے ساتھ گفتگو کررہے ہیں کتابیں پڑھ رہے ہیں۔
سینئر صحافی انصار عباسی نےشہباز گل کی مذکورہ تصاویر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بندہ کس پر اعتبار کرے؟کیمرے کے سامنے کل والے شہباز گل کی حالت کیا تھی؟؟ توبہ!!۔سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حامی شہباز گل کی اس کو پروپیگنڈہ قرار دے رہے ہیں ۔