بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی دھمکیوں کے بعد پولیس انکی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکاری ہوگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کو دھمکیوں کے بعد پولیس ان کی سکیورٹی ڈیوٹی سےانکاری ہوگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کامؤقف ہے کہ ہماری فورس کے سربراہ سے متعلق نازیبا بیان بازی قبول نہیں۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ پولیس کی قیادت اور فورس پر جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں اور دوسری طرف الزامات لگانے والوں کی ہم سے ہی سکیورٹی کروائی جارہی ہے۔
پولیس کے جونیئر افسران اور جوانوں نے اسلام آباد پولیس قیادت کو تحفظات سے آگاہ کردیا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنےکا اعلان کیا اور دوران خطاب عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ کو نام لیکر دھمکی بھی دی۔