بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی آئی جی اور ڈی آئی جی کودھمکیوں پر اسلام آباد پولیس کا ردعمل کا آگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کو دھمکیوں کے بعد اسلام آبادپولیس کا ردعمل آگیا۔ٹوئٹر پر اسلا م آباد پولیس کے آفیشل اکائونٹ سے کہا گیا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اپنے فرائض انتہائی تندہی سے سر انجام دے رہی ہے اور دیتی رہے گی۔خاتون افسر اور دیگر پولیس افسران کو دھمکیاں دینا ریاستی اداروں کے خلاف عمل ہے۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ہر افسر و جوان اپنے فرائض منصبی قانون کے مطابق سرانجام دے رہا ہے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنےکا اعلان کیا اور دوران خطاب عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ کو نام لیکر دھمکی بھی دی۔