بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سجاول میں وزیراعلیٰ کو ’’ماموں‘‘ بنا دیا گیا

سجاول(مانیٹرنگ ڈیسک)سجاول میں انتظامیہ اور مقامی منتخب نمائندگان نے وزیر اعلیٰ کو ماموں بنا دیا، وزیر اعلیٰ سندھ کی آمد کے موقع پر ان کے طے شدہ روٹ اور مخصوص جگہوں کی صفائی کرواکر وزیر اعلیٰ کو دورہ کروایا گیا اور’’سب ٹھیک ہے‘‘ کا جھانسہ دیاگیاجبکہ وزیر اعلیٰ کو مخصوص جگہوں کا دورہ کروانے والے مقامات صحافیوں اور میڈیا نمائندگان سے بھی مخفی رکھے گئے ، سجاول شہر میں رات دیر سے صبح وزیر اعلیٰ کی آمد تک طے شدہ روٹ پر صفائی عملہ تعینات کردیا گیا تھا اور وزیر اعلیٰ کو چند بالائی سطح کے مقامات پر لے جایا گیا تھا جہاں پہلے سے پانی کی سطح بھی کم تھی اور ایمرجنسی کی بنیاد پر صفائی بھی کروائی گئی تھی جبکہ وزیر اعلیٰ کی آمد سے قبل انتظامیہ کی جانب سے میڈیا بریفنگ کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی صحافیوں کو مدعو کیا گیا جس کے باعث صحافی برادری نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔