اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے نامور گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شہباز شریف نے نامور گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیرہ نور کا انتقال موسیقی کی دنیا کے لیے ایک نا قابل تلافی نقصان ہے۔
نامور گلوکارہ نیرہ نور کا انتقال موسیقی کی دنیا کے لیے ایک نا قابل تلافی نقصان ہے۔ وہ اپنی آواز میں ترنم اور سوز کی وجہ سے خاص پہچان رکھتی تھیں۔ غزل ہو یا گیت جو بھی انہوں نے گایا کمال گایا۔ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہوگا۔ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت میں جگہ دے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 21, 2022
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزل ہو یا گیت جو بھی انہوں نے گایا کمال گایا، یہ اپنی آواز میں ترنم اور سوز کی وجہ سے خاص پہچان رکھتی تھیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہوگا، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت میں جگہ دے۔









