بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیمرا 24 گھنٹوں کے اندر عمران خان کی براہ راست تقاریرپر پابندی کا نوٹس واپس لے، اظہر صدیق

اسلام آباد(ممتاز نیوز)تحریک انصاف کے لیگل پینل میں شامل ممتاز قانون دان اظہر صدیق نے پیمرا کو خبردار کیا ہے کہ عمران کی براہ راست تقاریر پر پابندیوں کا نوٹس24 گھنٹوں کے اندر واپس لیں ورنہ پیمر اکوقانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا ہوگا۔ اتوار کو اپنے ٹوئٹ میں اظہر صدیق نے کہا ہے کہ پیمرا نے عمران خان کی تقریر دکھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔کوئی بھی سیٹلائیٹ ٹیلی وژن عمران خان کی تقریر برائے راست نہیں دیکھا سکتا-پیمرا اس کو ہماری طرف سے نوٹس سمجھے اور 24 گھنٹے کے اندر اندر اپنا یہ نوٹس واپس لے وگرنہ اعلیٰ عدالتوں میں اقدام چیلنج کیا جائے گا۔