اسلام آباد(ممتا زنیو)نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سینئرسیاستدان سینیٹر میر حاصل بزنجو کی آج دوسری برسی ہے۔ انکے والد میر غوث بخش بزنجو نے موجودہ آئین کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا میر حاصل بزنجو نے اس آئین کی بحالی اور بالادستی کے لئے کئی سال تک جدوجہد کی۔میر حاصل خان بزنجو کا تعلق پاکستان کے صوبے بلوچستان سے تھا۔ وہ سنہ 1991 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بطور آزاد امیدوار شامل ہوئے تھے۔سنہ 1997 میں باقاعدہ طور پر بلوچستان نیشنل پارٹی کی نشست پر منتخب ہوئے۔ سنہ 1998 میں انھوں نے بلوچستان نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کی جو بلوچستان نیشنل پارٹی سے ہی نکلی ہوئی ایک جماعت تھی۔ تاہم 2003 میں نیشنل پارٹی بنی جس میں حاصل بزنجو نے بھی شمولیت اختیار کر لی۔جمہوریت کے لیے اکثر آواز اٹھانے والے حاصل بزنجو نے 2008 کے عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا لیکن 2009 میں سینیٹ کے انتخاب میں نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔
پیارے دوست میر حاصل بزنجو کی آج دوسری برسی ہے انکے والد میر غوث بخش بزنجو نے موجودہ آئین کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا میر حاصل بزنجو نے اس آئین کی بحالی اور بالادستی کے لئے کئی سال تک جدوجہد کی اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے آمین #HasilBizinju pic.twitter.com/hRI41hS6mv
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) August 21, 2022









