راولپنڈی(ممتاز نیوز )راولپنڈی ٹریفک پولیس نے لیاقت باغ میں جلسہ کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے،جلسہ کے دوران ٹریفک کی بہترین روانی کےلئے ٹریفک پولیس کے350سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،سی ٹی او نوید ارشادنے جلسہ سے قبل تمام شاہراہوں ،متبادل راستوں اور ڈائیورشن پوائنٹس کا معائنہ کیا،
سی ٹی او نوید ارشادنے کہاکہ مریڑ چوک سے کمیٹی چوک تک دونوں اطراف مکمل ٹریفک ڈائیورشن لگائی جائے گی،صدر سے براستہ مری روڈ اسلام آباد جانیوالی ٹریفک کو مریڑ چوک سے کچہری کیطرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔اسلام آباد سے براستہ مری روڈ صدرآنیوالی ٹریفک کو راول روڈ،اسلامک شہد سینٹر اور کمیٹی چوک سے متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔لیاقت باغ سے DAV
کالج چوک تک ڈائیورشن ہو گی فوارچوک سے آنیوالی ٹریفک کو گوالمنڈی کیطرف بھیجا جائے گا۔امام بارگاہ چوک سے چائنہ مارکیٹ کیطرف آنیوالی ٹریفک کو کمیٹی چوک اور نیا محلہ کیطرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔پارکنگ کےلئے میڈیکل کالج،وقار انساءیونیورسٹی،فوڈ گودام ٹیپو روڈاور سستا بازار کمیٹی کو مختص کیا گیا ہے۔
پشاور روڈ، مال روڈ،سمیت تمام متبادل راستوں پر اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،ٹریفک اہلکار ڈائیورشن پوائنٹس و متبادل راستوں پر ٹریفک کورواں دواں رکھیں گے۔شہری جلسے کے دوران مری روڈ پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں،شہری کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کےلئے 20سے 30منٹ کا اضافی وقت رکھ کر سفر کریں۔تمام سرکل و سیکٹر انچارجز محنت اور ذمہ داری کے ساتھ ٹریفک پلان پر عمل درآمد کروائیں









