بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز گل کی جعلی ویڈیوچلانےپرمریم اورنگزیب جعل سازی اورفراڈ کی مرتکب،ایف آئی اے کارروائی کرے ،اظہرایڈووکیٹ

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے شہباز گل کی ویڈیو زچلائے جانے کے بعدایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان میاں اظہرصدیق نے کہاکہ شہباز گل کی جعلی ووڈیو بنانے پر اسلام آباد پولیس کے متعلقہ افسران،اسلام آبادپولیس،موقع پر موجود پولیس افسران، مریم اورنگزیب جس نے ووڈیو جاری کی جعل سازی، دھوگا دہی اور فراڈ کا مقدمہ بنتا ہے،اتوار کواپنے ٹوئٹرپیغام میں انہوں نے ایف آئی اے سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس ووڈیو کو سوشل میڈیا اور چینلز پر جاری کرنے پر PECA قانون کے تحت ایف آئی اے کارروائی کرے