ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں مقیم پاکستانی وطن عزیز کے 75 ویں یوم آزادی کو منانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ایسی ہی ایک تقریب سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوئی جس میں شرکاء کی بڑی تعداد نے سعودی شہریوں کے ساتھ ملکر وطن سے محبت کا بھر پور اظہار کیا.
دارالحکومت ریاض میں سجنے والی تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے افسران سمیت کمیونٹی ممبران اور سعودی شہریوں نے بھرپور شرکت کی.
مقامی گلوکار نعیم سندھی نے قومی نغمے گا کر سماں باندھا جس پر تقریب میں شریک افراد نے قومی پرچم لہرا کر پاکستان سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کیا.
بچوں کی جانب سے ٹیبلوز پیش کیے گئے جبکہ سفارتی افسران کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی بڑا متحرک اور فعال کردار ادا کرتی ہے اور دیار غیر میں رہتے ہوئے وطن سے محبت اور اسکی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے.
تقریب کے آرگنائزر خرم خان سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری شان ہے اور ہماری شناخت ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک آزاد ملک کے آزاد باسی ہیں اور ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے شکر گزار ہیں جنھوں نے ہمیں پاکستان دیا.
جشنِ آزادی کی تقریب میں جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا.









