بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابقہ حکومت ملک کے ساتھ مخلص ہوتی تو آج عوام کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا،گیلانی

ملتان ( نیوزڈیسک)سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر وسابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کی وجہ سے ہی معاشی استحکام آسکتا ہے اسی لئے عمران خان جمہوری انداز اپنائیں ،این اے 157میں پی ڈی ایم کا امیدوار سید علی موسی گیلانی کی کامیابی یقینی ہے جس کے لئے یقینا پی ڈی ایم کے رہنما دن رات جدوجہد کر رہے ہیں ،حلقہ کی عوام کو بھی چاہیئے کہ وہ پی ڈی ایم امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنائیں ،مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی کارکنان کا سید علی موسی گیلانی کی کامیابی کے لئے انتخابی مہم چلانے پر شکر گزار ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری فہمیدہ چوہان سے کی گئی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر فہمیدہ چوہان نے سید یوسف رضا گیلانی کو بتایا کہ پی ڈی ایم کے امیدوار سید علی موسی گیلانی کی انتخابی مہم میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماو کارکنان گھر گھر جاکر ووٹ مانگ رہے ہیں جس پر سید یوسف رضا گیلانی نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے یقینا اپنی ذمہ داری کو پور ا کر رہی ہے لیکن عوام کو بھی چاہیئے کہ وہ تمام ملبہ موجودہ حکومت اور اس کے اتحادیوں پر نہ ڈالیں اگر سابقہ حکومت ملک وقوم کے ساتھ مخلص ہوتی تو آج ملک کی بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔