بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانوی اخبار نے عمران خان کی تردید مسترد کردی

لندن(نیوزڈیسک)برطانوی اخبار نے عمران خان کی تردید مسترد کردی ۔ برطانوی اخبار دی گارجین نے ملعون سلمان رشدی سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کے عمران خان کے دعوے کی تردید کر دی۔دی گارجین کے ورلڈ افیئرز ایڈیٹر جولین بورجر(Julian Borger )نے کہا کہ اخبار نے عمران خان کے بیان کو غلط نقل نہیں کیا اور ہم اس انٹرویو کے متن پر قائم ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ دی گارجین نے سلمان رشدی پر حملے سے متعلق ان کی گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی۔
اخبار کو انٹرویو میں عمران خان نے سلمان رشدی پر حملے کو خوفناک اور افسوسناک قرار دیا تھا۔عمران خان نے کہا تھا کہ وہ سلمان رشدی کی کتاب پر عالم اسلام کے ردعمل کو سمجھ سکتے ہیں مگر یہ سلمان رشدی پر قاتلانہ حملے کا جواز نہیں ہو سکتا۔
برطانوی اخبار گارجین کے مطابق عمران خان نے سلمان رشدی پر حملے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سلمان رشدی کی کتاب پر عالم اسلام کے رد عمل کو سمجھ سکتے ہیں مگر پھر بھی یہ اس پر حملے کا جواز نہیں بن سکتا۔