بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیسے زیادہ نہ دینے پر خانپور ڈیم انتظامیہ کا سیاحوں پر حملہ

راولپنڈی(نیوزڈیسک)خانپور ڈیم میں آئے ہوئے سیاحوں پر خانپور ڈیم کی انتظامیہ کا تفریح پر آئی ہوئی فیملی پر حملہ،متاثرہ فیملی نے 15 پر کال کی مگر گھنٹوں گزر جانے کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچیں۔ذرائع کے مطابق حملہ کشتی میں پانی کی سیر کرنے کے بعد کشتی مافیانے پیسے زیادہ لینے کا مطالبہ کیا جس پر فیملی نے زیادہ پیسے دینے سے انکار کیا ،انتظامیہ نے خواتین کے کپڑے پھاڑ دیے خواتین کو برہنہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق خواتین کے ساتھ آئے ہوئے مرد حضرات کو کشتی مافیا نے یرغمال بنا لیا، وہاں موجود سیاحوں کی طرف سے 15 پر کال کی گئی مگر تاحال ان کی دادرسی کے لیے کوئی پولیس اہلکار موقع پر نہ پہنچا۔