بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپیکر قومی اسمبلی کاپاک فوج کی گاڑی کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور قائم مقام اسپیکر زاہد اکرم درانی نے آزاد کشمیر میں فوجی گاڑی کو پیش آ نے والے حادثے میں قیمتی انسانی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں اسپیکر اور قائم مقام اسپیکر نے شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیااورحادثے کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی ۔انہوں نے حادثے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ۔اسپیکر و قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اللہ تعالی لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے۔