اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔
بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ جانے والا راستہ غیر متعلقہ افراد کے لیے بند کر دیا گیا ۔ عمران خان چوک سے آگے کسی شخص کو جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔
عمران خان کی بنی گالا میں رہائش گاہ کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد راستہ بندکیا گیا ہے۔سوشل میڈیا ایکٹیویٹیس بھی داخلہ بند ہونے پر عمران خان چوک پر جمع ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری۔ اپنی خودداری مانگنے کی جسارت کی قیمت چکھانے کا وقت آگیا ہے۔نکلو پاکستان کی خاطر!
عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری۔ اپنی خودداری مانگنے کی جسارت کی قیمت چکھانے کا وقت آگیا ہے۔نکلو پاکستان کی خاطر!
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) August 21, 2022
عمران خان کی آج رات کسی بھی وقت یا فجر کے وقت گرفتاری کا امکان گھر پر نظر بند بھی کیا جا سکتا ہے ۔ خان نے گرفتاری کے فوری بعد جاری کیا جانے والا بیان ریکارڈ کرالیا جو گرفتاری کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر جاری کیا جائے گا
سینئر صحافی شہزاد اقبال نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کے حوالے سے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ انہیں عمران خان کو گرفتار کرنے کے احکامات مل چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راناثناء اللہ نے کہا تھا کابینہ کی منظوری کے بعد عمران خان کو گرفتار کریں گے، عمران خان کو کب گرفتار کیا جائے گا یہ ابھی کنفرم نہیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف پولیس کے اعلیٰ افسران اور خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
عمران خان کے خلاف ایف آئی آر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کی گئی ہے اور یہ مقدمہ ڈیوٹی مجسٹریٹ علی جاویدکی مدعیت میں درج کیا گیا۔
بنی گالہ میں بجلی غائب ہوگئی لیکن کارکن بڑی تعداد میں عمران خان چوک پر پہنچ رہے ہیں، پولیس کا کہنا گرفتاری نہیں کررہے سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے نفری بڑھا دی ہے۔۔۔!!#Banigala #ImranKhan pic.twitter.com/n4kFHADzNF
— Mughees Ali (@mugheesali81) August 21, 2022









