اسلام آباد(ممتا ز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نےکہاکہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں عوام کا ردعمل ان کے سامنے ہے اس لیے عمران خان کو گرفتار کرنے کا سوچنا بھی نہیں ورنہ ہمارے پاس ساری آپشنز کھلی ہیں،پی ٹی آئی رہنمااورسابق وفاقی وزیرعمرایوب خان نے کہاکہ صبح 5:10 فجر کے بعد کا وقت ہے، اور لوگ عمران خان چوک، بنی گالہ میں موجود ہیں۔ یہ ے وہ جذبہ اور عزم، جو عمران خان نے پاکستانی عوام میں ڈال دیا ہے۔
https://twitter.com/FawadPTIUpdates/status/1561437834665267202?t=B9iSlIxZWIjwCCcl16MHbQ&s=08









