بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جوڈیشل مجسٹریٹ کودھمکیاں،عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چودھری کو دھمکیاں دینے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔سابق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ تمام ججوں کی مشاورت سے ہوا۔ توہین عدالت کے معاملے کی سماعت کے لئے لارجربنچ تشکیل دیا جائے گا۔

ادھرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے خاتون جج کو دھمکانے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے لارجر بینچ بنانے کو سراہتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق خاتون جج کا نام لے کر تنقید نہ صرف جج بلکہ پورے عدالتی نظام کے وقار کے خلاف ہے۔