بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فوادچودھری کاعمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے فل بنچ بننے پر حیرت کا اظہار

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وسابق وزیراطلاعات فوادچودھری نے ہائی کورٹ کی طرف سے سابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف ایڈیشنل سیشن جج زیباچودھری کو مبینہ دھمکیوں پر توہین عدالت کارروائی کے لئے فل بنچ کی تشکیل پرحیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ایک طرف ٹارچر کے الزامات پر جوڈیشل انکوائری کرانے کا کہہ رہی ہے تودوسری طرف جسمانی ریمانڈ دیا جا رہا ہے ۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ جب عمران خان کہتے ہیں کہ ٹارچر کی تحقیقات نہ کرانا غیر قانونی عمل ہے اور جج کے خلاف انکوائری ہونی چاہئے اس پر فل بنچ بن جاتا ہے ؟