بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپٹماکے سالانہ انتخابات،گوہراعجاز گروپ کا مسلسل چودہویں بار کلین سویپ

لاہور(نیوزڈیسک) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے سالانہ انتخابات میں ڈاکٹر گوہراعجاز گروپ نے مسلسل چودہویں بار کلین سویپ کیا ہے۔
اپٹماہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنظیم کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر گوہر اعجاز اور سیکرٹری جنرل رضاباقر نے انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ رحمان نسیم، زاہد رشید خواجہ، سیدعلی احسن، ایس ایم تنویر،حامد زمان، شائق جاوید، محمدانیس خواجہ، اسد شفیع، امان اللہ قاسم، عمران مقبول، محمدجنید، نویداحمد، زاہد مظہر اور زبیردلاور آغا بلامقابلہ  آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کے رکن منتخب ہوئے گئے ہیں۔
رضاباقر نے زونل الیکشن کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ حامد زمان کو چیئرمین، کامران ارشد کو سینئر وائس چیئرمین، خواجہ محمد انیس کو وائس چیئرمین ، اسد شفیع کو سیکرٹری خزانہ، اور ہارون صاحبزادہ الٰہی شیخ، عمرلطیف چودھری، عمیر عابد، ایس ایم نبیل ،محمدعلی چودھری، احسن شاہدوڑائچ، شہروزاحمد، ہارون شاہد اور سفیان اختر کو زونل منیجنگ کمیٹی کا رکن منتخب کر لیاگیا ہے۔ڈاکٹر گوہر اعجاز نے مرکزی اور علاقائی سطح پر مسلسل چودہویں بار انتخابات جیتنے پر اپنے گروپ کے ارکان کو مبارکباد دی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی منتخب قیادت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی برآمدات بڑھانے کےلئے اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کار لائے گی۔