بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل رحیم انتقال کرگئے

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ر رحیم الدین خان انتقال کر گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مرحوم رحیم الدین سابق آرمی چیف و صدر جنرل ضیاءالحق مرحوم کے سمدھی تھے۔ انکی کی نماز جنازہ کل شام کیلوری گراؤنڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم رحیم الدین 21 جولائی 1926ء کو پیدا ہوئے۔ وہ 20 ستمبر 1978ء سے 22 مارچ 1984ء تک بلوچستان کے اور 24 جون 1988ء سے 11 ستمبر 1988ء تک سندھ کے گورنر بھی رہے۔