بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان انتشار پیدا کر کے ملکی سالمیت کو کمزور کرنے کے درپے ہے،حبیب اللہ شاکر

ملتان (ممتازنیوز)نیازی خان انتشار پیدا کر کے ملکی سالمیت کو کمزور کرنے کے درپے ہے. خان کا ہر بیانیہ جھوٹا ہے. حبیب الله شاکر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سابق جسٹس و سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ 157 کے ضمنی انتخابات میں سید موسی گیلانی کی انتِخابی مہم کے سلسلہ میں چک14 موڑ میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی ترقی, خوشحالی , ملکی سالمیت اور استحکام کی سیاست کرتی ہے.

ہم حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ہمیشہ عوامی جدوجہد آئیں اور قانون کے دائرے میں رہ کر کرتے ہیں. آج بھی سید علی موسی گیلانی بلاول بھٹو کی قیادت میں بے نظیر بھٹو کی سیاسی فکر لیکر ملکی خوشحالی اور ترقی کے لئے میدان میں سامراجی بتوں کے خلاف برسرپیکار ہیں. پیپلز پارٹی نے عوامی فلاح وبہبود, آئیں کی سربلندی اور جمہوریت کے لئے جو خدمات سرانجام. دیں ہیں کوئی سیاسی جماعت اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی.

نیازی خان ہر وقت ملکی اداروں کی تضحیک اور تذلیل کر کے قانون شکنی کے مرتکب ہوتے ہیں انہیں اپنے خلاف لگے الزامات کا جواب عدالتوں میں قانون کے مطابق کرنا چاہئے. اگر بھٹو شہید, بےنظیر بھٹو شہید اور مرد حر آصف ذرداری عدالتوں میں پیش ہوکر اداروں کا احترام کرتے رہے ہیں تو نیازی کو اتنا لاڈ اور نخرا کیوں دیا جارہا ہا. اس کی قبل از گرفتاری کی ضمانت اسے پیش ہوئے بغیر کیوں دی گئی ہے.

عوام سوال کرتے ہیں کہ کیا عمران خان آئین اور قانون سے برتر کوئی مقدس گائے ہیں کہ جس کی توہین ہوتی ہے. اس موقع پر علاقہ کی پٹھان,ارائیں اور بلوچ برادری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بھٹو کے سپاہی سید علی موسی گیلانی کی بھرپور جیت کے لئے کام کریں.گے. اس سے قبل حبیب اللہ شاکر ایڈووکیٹ نے علاقہ میں مختلف مرحومین کے گھروں میں جاکر ان کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا. اس موقع پر چوہدری عبدالغفار۔ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے. چک 157 موڑ آمد پر حلقہ کے عوام نے حبیب اللہ شاکر ایڈووکیٹ کا بھرپور استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اپنی محبت کا اظہار کیا.