اسلام آباد(ممتاز نیوز)تحریک انصا ف کے مرکزی ترجمان سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے آپ کو ووٹ وزیر بننے کےلئے نہیں دیئے ، اسلام آبادکے 25 کلو میٹر تک محدود وفاقی حکومت بد ماش بنی ہوئی ہے اور دونوں حکومتوں کی اس ساری صورتحال پر خاموشی کارکنوں کو مایوس کررہی ہے۔ پیر کو اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش 25 مئی کے واقعات پر کارروائی نہ ہونا شہباز گل سمیت دیگر سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں اور ان پر بہمانہ تشدد پر دنوں حکومتوں کی خاموشی کارکنوں کو مایوس کررہی ہے۔
عوام نے آپ کو ووٹ وزیر بننے کےلئے نہیں دیئے ،فواد چوہدری کی پنجاب اور کے پی حکومت کو وارننگ








