اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ جو عمران خان کو چھوڑ کر گیا اس کیلئے اپنے حلقے سے جیتنا بھی مشکل ہو جائے گا ، سینیٹر فیصل جاوید نے جاوید ہاشمی کی مثال بھی پیش کی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں ، عام انتخابات 2023 میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ کی ڈیمانڈ سب سے زیادہ ہو گی ، اگلے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ایک ٹکٹ کے 10،10 طلبگار ہوں گے ۔

جو عمران خان کو چھوڑے گا – اسکا اپنے حلقے سے جیتنا ناممکن ہو جائے گا – جیسے جاوید ہاشمی – سیاست میں پھر کم بیک کرنا مشکل ہو جائے گا – عوام عمران خان کے ساتھ ہے – 2023 کے جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ ٹاپ ڈیمانڈ ہو گا- انشاء اللہ- ایک ایک سیٹ پر دس دس ٹکٹ کے طلبگار ہوں گے
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 16, 2022
فیصل جاوید نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کے نمبر 154 سے زیادہ نہیں ہوں گے ۔








