کوئٹہ(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی اور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفورکی پی ڈی ایم اے آمد ، مشیر پی ڈی ایم اے و داخلہ میر ضیا ء لانگو اور چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ اور کمانڈر 12 کورنے پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم اور کال سینٹر کا معائنہ کیا جبکہ پی ڈی ایم اے حکام کی جانب سے انہیں موسم کی صورتحال اور امدادی سر گرمیوں پر بریفنگ دی ۔
پی ڈی ایم اے میں اعلیٰ سطح اجلاس کے اجلاس میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت حال نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں بتایاگیا کہ کل سے مزید بارشوں کی پیش گوئی ہے جو مزید تین دن جاری رہیں گی ۔اجلاس میں امدادی سرگرمیوں کو مزید مربوط کرنے اور مواصلاتی رابطوں کی بحالی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔پاک فوج مواصلاتی رابطوں کی بحالی اور عارضی پلوں کی تعمیر میں معاونت کرے گا جن ڈیموں پر دباؤ ہے انکی مسلسل نگرانی اور مضبوطی کو یقینی بنایا جائے گا۔ نقصانات کے جائزہ لینے کے لئے مشترکہ سروے جاری جاری ہے ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ تمام ادارے اپنی بھرپور صلاحیتوں کے مطابق کام کر رہے ہیں ،صوبائی حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق تمام وسائل برؤے کار لائے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت نے پی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنروں کو فوری ضروریات کے لئے فنڈز فراہم کر دیئے ہیں ۔
بلوچستان میں امدادی سرگرمیوں کو مربوط بنانے، مواصلاتی رابطوں کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ








