اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرفواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈی چوک میں جلسہ ہونے جارہاہے جس پرپہلے ہی گھبراہٹ شروع ہوچکی ہے۔
یہ جوخچروں اورگدھوں کی خریدوفروخت ہورہی ہے ہم اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔سیاست کمزوردل لوگوں کاکام نہیں۔اتنے کمزوردل تھے توایساکام ہی کیوں کیا۔میں نے 10لاکھ لوگوں کے مجمع سے گزرنے کی بات کی تھی۔

ہمارے ڈی چوک کے جلسے سے گھبراہٹ شروع ہوچکی ہے۔سندھ ہاوس میں خچروں، گھوڑوں کا مینا بازار لگا ہے۔سندھ ہاوس کے مینا بازار کی مذمت کرتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کو ن لیگ کی نظر لگ گئی ہے، انہیں صرف پی ٹی آئی نظر آتی ہے۔ہم ہر طرح سے تیار ہیں۔اتحادیوں کی طرف سے امید ہے کہ وہ ساتھ دیں گے۔
اپوزیشن کی سیاست کے آخر ی دن ہیں۔پاکستان کو آج آزاد خارجہ پالیسی کی وجہ سے ایک شناخت ملی ہے۔ن لیگ، پیپلزپارٹی اور مولانا ایک بھی جلسہ ہماری طرح کرکے دکھائیں۔لانگ مارچ مدرسوں کے بچوں پر نہیں ہوتا۔








