بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کوئی معافی نہیں مانگ رہے،عمران اسماعیل

اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوئی معافی نہیں مانگیں گے ، معافی کس بات کی؟ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان اپنے وکلاء اور پارٹی رہنمائوں کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں۔ اینکر کے سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کون سی بڑی کہہ دی ہے جس ملک دولخت ہوگیا، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوئی معافی نہیں مانگ رہے ، سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں ۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ یہ ہیں وہ لوگ جو خان صاحب کو جیل بھجوا کےدم لینگے۔ اللہ “خان صاحب” کو ایسے دوست نما دشمنوں سے بچائے۔واضح رہے کہ خاتون جج کو دھمکی دینے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق وزیر اعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔