بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کے دورہ قطر میں آرمی چیف بھی شامل ،فیفا ورلڈ کپ سیکیورٹی معاہدہ کے تناظر میں آمد

دوحہ(ممتاز نیوز)وزیراعظم شہبا زشریف کے دورہ قطر میں آرمی چیف بھی شامل ہوگئے ۔بدھ کو وزیراعظم کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے ۔ آرمی چیف کی قطر آمد پاکستان اور قطر کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کےلئے پاک فوج کو مکمل سکیورٹی دینے کے معاہدہ پردستخطوں کے تناظر میں ہیں۔وزیراعظم کی قطر آمد سے قبل وفاقی کابینہ اس معاہدے کی منظوری دیدی تھی۔ فیفا ورلڈ کپ 21 نومبر سے 18 دسمبر 2022 تک قطر میں شروع ہوگا۔اس بین الاقوامی ایونٹ جس میں دنیا بھر سے لاکھوں شائقین فٹ بال کی قطر آمدمتوقع ہے ۔ اس سارے ایونٹ کی مکمل سکیورٹی کے فرائض پاک فوج انجام یں گی۔