بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہروز اورسائرہ کی علیحدگی کا وقت مشکل ترین تھا

کراچی(شوبز ڈیسک)شہروز اور سائرہ کی شادی نہیں چل سکی، کیمسٹری نہیں ملی یہ اللہ کا فیصلہ تھا ، ہم کچھ نہیں کر سکے، شہروز سبزواری کے والد بہروز سبزواری

ایک انٹرویو میں سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا کہ سائرہ اب بھی انکی بیٹی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں کئی بار سائرہ کو کہا کہ وہ بھی شادی کر لیں ۔ شہروز کی پہلی شادی کے ختم ہونے کا وقت سخت تھا ، شہروز کے لئے بھی ، سائرہ اور ہم فیملیز کے لئے بھی

 

انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے پر لوگوں نے سوشل میڈیا پر بہت ٹرولنگ کی ۔ یہ کسی کی بھی زندگی کا بہت ذاتی معاملہ ہوتا ہے ۔ لیکن لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم ان کی جاگیر ہیں ، مگر ایسا نہیں ہے

 

 

انٹرویو کے دوران بہروز سبزواری نے یہ بھی کہا کہ شہروزاور سائرہ کی بیٹی نورے اپنی بہن سیدہ زارا سے بےحد محبت کرتی ہیں ۔ بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ نوراں اپنی والدہ (سائرہ ) کو میمی ، شہروز کو بابا اور صدف کو صدف ہی کہتی ہیں ، کیونکہ صدف سے نورے کی بہت دوستی ہے۔

شہروز اور سائرہ کی شادی ختم ہونے کے بعد سے پہلی مرتبہ بہروز سبزواری نے اس موضوع پر بات کی.