بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدلیہ کودھمکیاں ،تحریک انصاف نے مریم نواز ،نواز شریف ،خواجہ آصف اورراناثناء اللہ کے خلاف درخواست دیدی

میانوالی(ممتازنیوز )پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سلیم گل نےمیانوالی میںمریم نواز ،نواز شریف،خواجہ آصف اور وزیرداخلہ راناثناء اللہ کے خلاف درخواست دیدی،پی ٹی آئی رہنماء نے درخواست ڈی پی او کودی ،درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ راناثناء اللہ نے ٹی وی پرپاکستان کی عدلیہ کودھمکیاں دیں،راناثناء اللہ اورخواجہ آصف نے دھمکیاں شہباز شریف اورنواز شریف کے کہنے پردیں،راناثناء اللہ کے بیان سے ججوں میں خوف وہراس اوردہشت پھیلی،وزیرداخلہ نے چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنرلاہور کوبھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،دھمکی آمیز بیان جیو ٹی وی پرچلنے کی وجہ سے پنجاب بیوروکریسی میں خوف وہراس پھیلا