بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں تنخواہ و مراعات کی پوری تفصیلات نہ بتانے پرایم ڈی پی ایس او کی سرزنش

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں تنخواہ و مراعات کی پوری تفصیلات نہ بتانے پرایم ڈی پی ایس او کی سرزنش، آپ 32 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لے رہے ہیں لیکن پی ایس او کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی کوالٹی انتہائی ناقص ہے، چیئرمین پی اے سی کے ریمارکس، ایم ڈی پی ایس او صفائیاں دیتے رہ گئے۔بدھ کو پی اے سی کے چیئرمین نورعالم کی زیرصدارت پی اے سی کا اجلاس ہوا ۔ کمیٹی نے تنخواہ و مراعات کی پوری تفصیلات نہ بتانے پرایم ڈی پی ایس او کی سرزنش کی ۔ چیئرمین پی اے سی نے کہاکہ آپ 32 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لے رہے ہیں لیکن پی ایس او کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی کوالٹی انتہائی ناقص ہے۔اس موقع پر ایم ڈی پی ایس او صفائیاں دیتے رہے۔