اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہاہے کہ ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے جس طرح الیکشن کمیشن کے تعاون سے بلدیاتی انتخابات سے دوڑلگائی ہے اس سے اندازہ لگالیں کانپیں کتنی ٹانگ رہی ہیں ۔اپنے ایک ٹویٹ میں فوادچودھری نے کہاکہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ یہ شتر مرغ کتنی دیر ریت میں سر دے کر بیٹھیں گے آخر الیکشن ہونے ہیں اوران جماعتوں کا صفایا ہوناہے۔انہوں نے ٹویٹ میں ’’حقیقی آزادی‘‘بھی لکھا۔
عمران کی مقبولیت سے خوفزدہ شتر مرغ کتنی دیر ریت میں سر دے کر بیٹھیں گے ،فوادچودھری








