اسلام آباد(ممتازنیوز)پختون قوم پرست جماعتوں کے بڑے اتحاد کے لئے کوششیں آخری مراحل میں داخل، رابطے تیز کردیئے گئے۔
سینئرصحافی رحمان بونیری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ پاکستان میں پشتون قوم پرست جماعتوں کا ایک گرینڈ الائنس بننے جارہا ہے۔نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ، پشتونخواملی عوامی پارٹی اور قومی وطن پارٹی اتحاد کے لئے تیارہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی اور پشتون تحفظ مومنٹ سے رابطے جاری ہیں،اتحاد کے لئے نوجوانوں کے علاوہ مشران بھی سرگرم ہیں۔
بریکنگ:
پاکستان میں پشتون قوم پرست جماعتوں کا ایک گرینڈ الائنس بننے جارہا ہے۔نیشنل ڈیموکریٹک مومینٹ، پشتونخواملی عوامی پارٹی اور قومی وطن پارٹی اتحاد کے لۓ تیار جبکہ عوامی نیشنل پارٹی اور پشتون تحفظ مومینٹ سے رابطے جاری ہیں،اتحاد کے لۓ نوجوانوں کے علاوہ مشران بھی سرگرم ہیں— Rahman Bunairee (@RahmanBunairee) August 24, 2022









