بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرکاری ملازمین کا14 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان  

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی سرکاری ملازمین مطالبات کی منظوری کیلئے ڈٹ گئے، 14 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کر دیا۔ چیف آرگنائزر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ نے کہاہے کہ الائنس میں شامل تمام وفاقی اداروں کے ملازمین احتجاج میں شرکت کریں گے،احتجاج میں وفاقی وزارتوں، محکموں، ڈویژنز کے ملازمین بھی شرکت کریں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہاؤس رینٹ، میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے،ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ، ایڈہاک ملازمین کو مستقل کیا جائے، تنخواہوں میں تفریق کے شکار وفاقی ملازمین کو ایگزیکٹو الاؤنس نہیں دیا گیا، ملازمین گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو 150فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دیا گیا، ملازمین گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی اپ گریڈیشن 8 سال سے تعطل کا شکار ہے۔پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات کے مطابق 150 فیصد اضافہ دیا جائے۔