اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وزیراطلاعات فوادچودھری نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مولانا کے بیان میں چھپی مایوسی، تھکن اورشکست کا ادراک ہو رہا ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں فوادچودھری نے کہاکہ مولانا نے اس بار اپنی،نواز شریف اور زرداری کی سیاست پرخودکش حملہ کیا اب اس کا درد ان کی نسلیں بھی محسوس کریں گی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو سازش سے نکالنے کی کوشش ان کو بہت مہنگی پڑی’’ اب کیا ہوت جب چڑیاں چن گئیں کھیت‘‘
مولانا کا بیان دیکھئے اس میں چھپی مایوسی تھکن اورشکست کا ادراک ہو رہا ہے،مولانا نے اس بار اپنی،نواز شریف اور زرداری صاحب کی سیاست پرخودکش حملہ کیا اب اس کا درد ان کی نسلیں بھی محسوس کریں گی، عمران خان کو سازش سے نکالنے کی کوشش ان کو بہت مہنگی پڑی اب کیا ہوت جب چڑیاں چن گئیں کھیت pic.twitter.com/iKbzc05Vtp
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 24, 2022









