بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف کی واپسی الیکشن سے قبل ہوجائے گی،راناثناء اللہ

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ نوازشریف الیکشن سے پہلے پاکستان آجائیں گے، پارٹی رائے بھی یہی ہے کہ وہ الیکشن سے قبل پارٹی قیادت سنبھالیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ اور پراپیگنڈے پر مبنی ہے ۔ عمران خان اسی بنیاد پرالیکشن لڑا اورساڑھے 3 سال بعد اس کا دھڑن تختہ ہوگیا۔ اب وہ اپوزیشن بھی ویسے ہی کررہا ہے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو شہبازگل پر جنسی تشدد کا جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہئے ۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹرحادثے کے بعد شہداء کےخلاف مہم چلانے والوں کو معافی نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پراپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے سوا کوئی ویژن نہیں ہے مگر عمران خان جھوٹ اورسوشل میڈیا کے ذریعے بھی حکومت نہ کرسکا۔
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں طالبان کی آمد محض پراپیگنڈا ہے،کچھ طالبان سامنے آئے تھے انہیں کنٹرول کرلیا گیا ہے۔