دوحہ(ممتازنیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات انتہائی اچھی اور سود مند رہی۔
اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں تین ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پر امیر قطر کا شکرگزار ہوں، دوطرفہ تعلقات کواسٹریٹجک شراکت کی نئی سطح پرلے جانے پراتفاق ہوا ہے۔
واضح رہے کہ قطری اخبار (The Peninsula) کے مطابق قطرکی سرمایہ کار اتھارٹی نے اعلان کیا ہےکہ اس کا پاکستانی معیشت کے اہم شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنےکا منصوبہ ہے۔
اخبار کے مطابق اس بات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کے درمیان آج ہونے والی ملاقات کے موقع پرکیا گیا۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق قطرپاکستان میں مختلف شعبوں میں 3ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری کرےگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر نےکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
قطر کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے بعد وزیراعظم کا بیان سامنے آگیا








