واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے اب تک 130 سے زائد ہندوستانی نژاد امریکیوں کو اپنی انتظامیہ میں کلیدی عہدوں پر تعینات کیا ہے، بھارتی نژاد شہری امریکی آبادی کا تقریباً ایک فیصد ہیں۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی نژاد امریکیوں کو اہم عہدوں پر تعینات کرنے کے معاملے میں جوبائیڈن نے اپنے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ ٹرمپ نے 80 سے زائد ہندوستانی نژاد امریکیوں کو اپنی انتظامیہ میں تعینات کیا تھا جب کہ ان سے قبل باراک اوبامہ نے اپنے آٹھ سالہ دورِ اقتدار میں 60 سے زیادہ ہندوستانی نژاد امریکیوں کو کلیدی عہدوں پر تعینات کیا تھا۔









