بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام کی چیخیں فرش سے عرش تک پہنچ چکی ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام کی چیخیں فرش سے عرش تک پہنچ چکی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر انکے خلاف دہشت گردی کے پرچے بنوا رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کو مدد کے لیے پکاررہے ہیں۔

‘ستمبر ستمگر مہینہ ہوگا’

شیخ رشید نے کہا کہ عوام کی چیخیں فرش سے عرش تک پہنچ چکی ہیں، ستمبر ستمگر مہینہ ہوگا۔