بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کو ہٹا کر صاف شفاف انتخابات ہی ہمارا مقصد ہے، بلاول

عدم اعتماد کے لیے ہمارے نمبرز اتحادیوں کے بغیر بھی پورے ہیں، بلاول بھٹو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے لیے ہمارے نمبرز اتحادیوں کے بغیر بھی پورے ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اکثریت کھو چکے، غیرجمہوری شخص کو جمہوری ہتھیار استعمال کر کے چیلنج کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ اور مقصد وزیراعظم ہے، کسی کے سامنے کوئی مطالبہ نہیں رکھا، الیکٹورل ریفارمز کے بعد صاف اور شفاف انتخابات کرانا چاہتے ہیں، نئی حکومت کا مینڈیٹ بھی صرف انتخابی اصلاحات کا ہو گا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے اسپیکر، صدر اور چیئرمین سینیٹ وغیرہ کی نشستوں پر کوئی بات نہیں کی، ہم سمجھتے ہیں کہ اکثریت والی جماعت کا وزیراعظم ہونا چاہیے، ہم جو مینڈیٹ دیں گے وہ بھی صرف الیکٹورل ریفارمز کا ہوگا۔
بلاول نے کہا کہ عمران خان سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں، کیونکہ جمہوری طریقے سے شکست کھا چکے ہیں، ہم تو صرف یہ کہتے ہیں کہ عمران خان ایوان میں 172 نمبرز پورے کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو بنانے کیلئے ہم نے اپنی محنت جاری رکھی، یوسف رضا گیلانی کو جتوا کر ثابت کردیا تھا کہ ہم مضبوط ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق میں گارنٹی نہیں دے سکتا نہ یہ میری خواہش ہے، کافی پہلے سے عثمان بزدار کی غیر مقبولیت بہت پہلے سے نظر آرہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی کیلئے کراچی کے اسٹیک ہولڈرز سے بات کروں گا، ہم کراچی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، شہر کے میئر سے متعلق فیصلہ کراچی کے عوام نے کرنا ہے۔