بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ووٹ دینے والے سیلاب میں جبکہ لینے والے اسلام آباد میں مزے کررہے ہیں ، شیخ رشید

اسلام آباد(ممتا زنیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ووٹ دینے والے سیلاب میں مررہے ہیں،لینے والے اسلام آباد میں مزے کررہے ہیں ۔ جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشیدنے کہا ہےکہ آئی ایم ایف کالیٹر آف انٹینٹ عام کیاجائے تاکہ آنے والے عذاب کا پتہ چل سکے۔دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات سستی،ہم20روپے فی لیٹر مزید سیلز ٹیکس لگانے جارہے ہیں۔ فیول سرچارج کے بغیربنک بل وصول نہیں کررہے۔ڈالر کو پرلگ گئے ہیں۔