اسلام آباد(ممتا زنیوز)وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ شہباز گل اب جوڈیشل ریمانڈ کے بعد اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل ہو چکے ہیں ۔جہاں ان کی بہترین دیکھ بھال کو یقینی بنایا گیا ہے۔ بدھ کوہاشم ڈوگرنے اپنےٹوئٹ میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی چیف آف سٹا ف شہباز گل جوڈیشل ریمانڈ کے بعد کل سے اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل ہو چکے ہیں اور جیل قوانین کے مطابق دوسرے قیدیوں کی طرح ان کی حفاظت اور بہترین دیکھ بھال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
شہباز گل صاحب جوڈیشل ریمانڈ کے بعد کل سے اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل ہو چکے ہیں اور جیل قوانین کے مطابق دوسرے قیدیوں کی طرح ان کی حفاظت اور بہترین دیکھ بھال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا
— Hashim Dogar (@ColhashimDogar) August 25, 2022









