بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میرا موقف سنے بغیر پولیس کو میرا مزید دوروزہ جسمانی ریمانڈدیدیا، ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے کنڈٹ کی تحقیقات کرائی جائے، شہباز گل

اسلام آباد(ممتازنیوز)سابق وزیراعظم عمرا ن خان کی چیف آف سٹاف شہباز گل نے ان کا موقف سنے بغیر پولیس کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ دینے پرایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے کنڈٹ پران کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو باقاعدہ درخواست دیدی۔ جمعرات کو اپنے بھائی کے ذریعے جمع کرائے جانے والے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ یہ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے ان کا دو روزہ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد جب پولیس نے انہیں دوبارہ زیبا چوہدری کی عدالت میں پیش کیا تو جج صاحبہ نے مجھ پر ریمانڈکے دوران تشدد کی رپورٹ آنے کے باوجود مجھ سے تشدد کے بار ے میں تصدیق یا میرا موقف سنے بغیر پولیس کو میرا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈدیدیا۔شہباز گل نے ان اس کنڈٹ کوغیر قانونی اور عدالتی ضابطہ کار کیخلاف قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس سے اس کی مکمل تحقیقات کی درخواست کی ہے۔