بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اینکرجمیل فاروقی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اینکرپرسن جمیل فاروقی جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اخترکی عدالت میں پیش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بول نیوز کے اینکرپرسن جمیل فاروقی کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انھیں جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اخترکی عدالت میں پیش کیاگیا۔

پولیس سخت سیکیورٹی میں جمیل فاروقی کو لے اسلام آباد کچہری لائی جبکہ میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ جمیل فاروقی کے وکیل کے طور پر پیش عدالت میں ہوئے۔

پولیس کی جانب سے عدالت سے کیس ایف آئی اے کو ٹرانسفر کرنے کی استدعا کی گئی۔

پراسیکیوٹر نے مؤقف پیش کیا کہ یوٹیوبرجمیل فاروقی کا موبائل برآمد کیاگیا۔ ہم نے تفتیش مکمل کرلی، ایف ائی اے  کیس کومزید دیکھے۔

ایف آئی اے نے عدالت سے کہا کہ ملزم ہمیں دیا جاتا ہے تو مزید تحقیقات کریں گے۔

وکیل ملزم نے عدالت سے استدعا کی کہ جمیل فاروقی کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے۔

اسلام آباد پولیس کی جمیل فاروقی کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کی گزشتہ روز کی کوشش ناکام ہوگئی تھی۔